لہمن کی معیاد میں توسیع

سڈنی 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایشیس کی فاتح اسٹریلیائی ٹیم کے کوچ ڈیرن لہمن کو ان کی معیاد میں ایک سال کا اضافہ کیا گیا ہے ۔گذشتہ برس جون میں جب جنوبی افریقی کوچ مکی آرتھر کو کوچ کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا تب لہمن نے یہ عہدہ سنبھالا تھا جس کے بعد آسٹریلیائی ٹیم کے مظاہروں میں بہتری ہی آئی ہے۔