لکھنؤ: اناؤ کے قریب لکھنؤ۔ آگرہ ایکسپریس ہائی وے پر پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں چھ لوگوں کی جانیں چلی گئی جبکہ تیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ آج صبح پیش آیا۔
حادثہ کی وجہ ایک بس ٹراکٹر ٹرالی کو ٹکردیدی جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق صبح تقریبا پانچ بجے ایک ٹراویلس کی بس جو بہار کے مدھوبنی سے گروگرام ہریانہ کو جارہی تھی۔ لکھنؤ۔ آگرہ ہائی وے پر تیز رفتار بس بے قابو ہوگئی اور تربوزوں سے لدی ایک ٹریکٹر کو ٹکر دیدی۔ جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اس وقت بس میں مسافرین بھی موجود تھے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں لیجایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی اترپردیش پولیس موقع حادثہ پہنچ گئی اور بچاؤ کے کام کرنے اورٹرافک بحال کرنے میں میں مدد کرنے لگی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
Unnao: 5 dead, more than 30 injured after a bus rammed into a tractor trolley on Lucknow-Agra expressway pic.twitter.com/hVznRr2XlM
— ANI UP (@ANINewsUP) May 18, 2019