حیدرآباد۔10اپریل(سیاست نیوز) قلب شہر لکڑی کا پل کے قریب نوابی ذائقہ ریسٹورنٹ کا نائب وزیر اعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمود علی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ منفرد اقسام کے پکوان میںمہارت رکھنے والے ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے نوابی ذائقہ کے آغاز پر جناب محمد محمود علی نے ریسٹورنٹ کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور گراہکوں کو بہتر ذائقہ کے ساتھ معیاری کھانے فراہم کرنے کی امید ظاہر کی ۔ ڈائرکٹرس نوابی ذائقہ میر حسن علی اور میر مصطفے علی نے نوابی ذائقہ کو حیدرآباد ی اندازکے پکوان کی منفرد ریسٹورٹ قراردیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ حیدرآبادی بریانی‘ مرگ‘ کباب‘ پسندے‘ خورمہ کے علاوہ ہمہ اقسام کی روٹی اور مندی بھی ریسٹورنٹ ہذا پر دستیاب ہے۔ نوابی ذائقہ کے تیار کردہ منفرد اقسام کے کبابس کو ذائقہ کو دوبالاکردیں گے۔ انہوں نے کہاکہ واجبی دام پر معیاری اور ذائقہ دار کھانوں کی فراہمی نوابی ذائقہ منتظمین کی اولین ترجیحات میںہے۔ انہوں نے بہتر خدمات کی بھی پیش کش کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد ی پکوان اور مہمان نوازی ساری دنیا میںمشہور ہے اور اس شہر ت کو برقرار رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہوگی۔جناب ایم اے ستار‘ جناب عبدالباری‘ کے علاوہ شہر حیدرآباد کے معززین ‘ مذہبی ‘ سیاسی وسماجی تنظیموں سے وابستہ افراد نے بھی اس افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔