قاضی پیٹ۔/20مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اولاد کا پیدا ہونا ماں باپ کو خدا کی ایک انمول تحفہ کہلایا جاتا ہے۔ اولاد کی پیدائش کی خاطر لوگ مندروں، درگاہوں اور چرچ میں مرادیں منت مانگتے ہیں۔لیکن اس کے باوجود ورنگل میں عبرتناک واقعہ پیش آیا۔ ضلع ورنگل کے میلس کالونی پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک سرکاری ملازم خاتون وی ممتا ساکن عرس کریم آباد کو دو ماہ قبل ایک لڑکی پیدا ہوئی تب سے وہ غمزدہ تھی اور خودکشی کرنے کی کوشش کرتی رہی ۔ اس کی شادی ومشی کرشنا سرکاری ملازم کے ساتھ 2007ء میں ہوئی تھی ۔دو سال بعد اسے ایک لڑکی پیدا ہوئی بعد ازاں دوسری مرتبہ بھی لڑکی پیدا ہونے پر ممتا نے آج شام اس کے مکان میں پنکھے کے ذریعہ پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ سے ومشی کرشنا کے افراد خاندان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔