لڑکی کی عریاں تصویر کشی پر نوجوان کی پٹائی ، ملزم پولیس کے سپرد

حیدرآباد /22 جون ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے علاقہ میں مقامی عوام نے ایک نوجوان کی پٹائی کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ نوجوان ایک اپارٹمنٹ میں لڑکی کی عریاں تصویر کشی کر رہا تھا ۔ لڑکی جو باتھ روم میں موجود تھی ۔ یہ نوجوان جس کا نام انیل بتایا گیا ہے اس لڑکی کی عریاں تصویر کشی کر رہا تھا ۔ تاہم اس دوران لڑکی نے انیل کو دیکھ لیا اور چیخ و پکار شروع کردی ۔ لڑکی کی چیخ و پکار سے چوکس ہو کر مقامی عوام نے فرار ہو رہے انیل کو پکڑ لیا اور خوب پٹائی کرنے کے بعد کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔