حیدرآباد ۔ /31 اگست (سیاست نیوز) دوستی سے انکار پر لڑکی کو مسلسل ہراساں کرنے اور اس کا فرضی فیس بک اکاؤنٹ بناکر دھمکانے والے ایک نوجوان کو حیدرآباد سٹی پولیس کی شی ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک خاتون نے پولیس سے رجوع ہوکر یہ شکایت درج کروائی کہ اس نے اپنے بوائے فرینڈ سے دوستی ختم کردی ۔ جس کے نتیجہ میں بوائے فرینڈ نے اسے فون پر میسیجس روانہ کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور اسے جواب موصول نہ ہونے پر اس کے دفتر پہونچ کر خاتون کی پٹائی بھی کی ۔ مسلسل ہراساں کئے جانے سے خاتون دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور اس نے اپنی ملازمت ترک کردی تھی ۔ 23 سالہ اے سندیپ نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کا ایک فرضی فیس بک اکاؤنٹ بنایا اور اس کی کردار کشی کی ۔ شی ٹیم نے اس سلسلے میں شکایت موصول ہونے پر سندیپ کو کریم نگر کے راما گنڈم علاقہ سے گرفتار کرلیا اور اسے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ۔