حیدرآباد ۔ 3نومبر ۔ ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری کے علاقہ میں ایک 17 سالہ لڑکی عمارت کی پہلی منزل سے مشتبہ طورپر گرکر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 17 سالہ سارتھی جو نیومرجاں گوڑہ علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی اپنے مکان سے گزشتہ روز مشتبہ انداز میں گرگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ ملکاجگیری پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔