حیدرآباد /10 مارچ ( سیاست نیوز ) بیٹے کی غلطی پر اس کی سرزنش کے بجائے مدافعت کرنا والدین اور بیٹے کے حق میں خطرناک ثابت ہوگیا ۔ جنہیں پولیس نے جیل منتقل کردیا ۔ یہ واقعہ ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں ساگر نامی نوجوان ایک لڑکی کی تصویر کے ساتھ اپنی تصویر جوڑکر شادی کا ناٹک کر رہا تھا ۔ ونستھلی پورم کے علاقہ میں ایک نوجوان لڑکی خانگی ملازمت کرتی ہے اور اسی علاقہ میں ساگر بھی رہتا ہے ۔ ساگر اس لڑکی کو گذشتہ روز سے ہراساں و پریشان کر رہا تھا اور اس نے گذشتہ روز انتہاء کردی لڑکی کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے شادی کی تصویر جیسے تصویر تیار کرتے ہوئے اپنی تصویر کو لڑکی کی تصویر کے ساتھ جوڑ دیا ۔ اس بات کا علم ہونے پر لڑکی کے والدین ساگر کے مکان پہونچے جہاں ساگر کے والدین الٹا لڑکی والوں پر برس پڑے ۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں جیل منتقل کردیا ۔