لڑکی سے دوستی اور محبت سے انکار پر فحاشہ میں تبدیل کرنے والا گرفتار

بدنام زمانہ ویب سائیٹ پر پوسٹنگ ، لڑکی کی شکایت پر سائبر کرائم پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /6 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) لڑکے سے دوستی کے بعد اس کی محبت سے انکار کرنا ایک لڑکی کیلئے خطرناک ثابت ہوگیا ۔ محبت سے انکار اور دھتکار پر غم و غصہ کا شکار اس لڑکے نے چند ہی عرصہ میں لڑکی کی شناخت بدل ڈالی ۔ شریف گھرانے کی لڑکی کی شناخت کو بدل کر اس نے فحاشہ بنادیا ۔ جسم فروش لڑکیوں کی بدنام زمانہ ویب سائیٹ پر اس کو پیش کردیا ۔ جبکہ لڑکی اس ظلم و ستم سے لاعلم تھی ۔ جب اس لڑکی کو پتہ چلا تو اس نے فوری سائبرآباد سائبر کرائم سے رجوع ہوکر شکایت کردی ۔ تاہم سائبرآباد پولیس سائبر کرائم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کرلیا جو فرضی شناخت کے ذریعہ اکاونٹ تیار کرتے ہوئے لڑکی کو ہراساں کر رہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کال ڈاٹا اور آئی پی نمبر کی بنیاد پر پولیس نے سندیپ کمار کو گرفتار کرلیا ۔ جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم ہے جو کرنول ریاست آندھراپردیش کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ سندیپ کمار فرضی شناخت کے ذریعہ لڑکی کو ہراساں و پریشان کر رہا تھا اور سوشیل میڈیا پر لڑکی کے تعلق بے بنیاد قابل اعتراض مواد کے ذریعہ غلط فہمی پھیلا رہا تھا ۔ لڑکی کی شادی کے بعد سے اس نے منصوبہ تیار کیا اولڑکی کو ستانے لگا ۔ سندیپ لڑکی سے محبت کرتا تھا جو چینائی میں بحیثیت سافٹ ویر ملازم خدمات انجام دے رہا تھا ۔ لڑکی نے اس سے محبت کیلئے انکار کردیا اور کسی اور سے شادی کرلی جس کے بعد سے سندیپ نے بدلہ لینا شروع کیا ۔ جس کو بالآخر پولیس نے گرفتار کرلیا اور عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

ڈبل کالم …