لڑکیوں سے ملاقات کا جھانسہ‘ دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد 27 اپریل (سیاست نیوز) پولیس نے آج ایک سہ رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا جو انٹر نیٹ پر اشتہارات کے ذریعہ خواہشمند گاہکوں کو خوبصورت لڑکیوں کے ساتھ عیاشی کے وعدہ پر دھوکہ دے رہے تھے اور ان سے بھاری رقومات ہڑپ رہے تھے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ڈیٹکٹیو ڈپارٹمنٹ مسٹر روی ورما نے بتایا کہ 28 سالہ بی پربھاکر عرف آدتیہ ساکن موتی نگر اپنے دو ساتھیوں ایس ونئے کمار عرف سدھیر ساکن کواڑی گوڑہ سکندرآباد اور وی ناگیش ورما عرف ٹونی ساکن روڈ نمبر 10 بنجارہ ہلز نے انٹر نیٹ پر ایک ویب سائیٹ قائم کرتے ہوئے اس میں حسین لڑکیوں کے تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے اپنے موبائیل نمبرات بھی فراہم کیا کرتے تھے ۔ خواہش مند افراد ان نمبرات پر دھوکہ بازوں سے ربط پیدا کرنے پر اُن سے ونئے کمار اور ناگیش ورما 3 تا 5 ہزار روپئے وصول کرتے ہوئے انہیں شہر کے پاش علاقہ جوبلی ہلز‘ بنجارہ ہلز اور دیگر مقامات پر واقع اپارٹمنٹس کو پہنچنے کی ترغیب دیتے اور گاہکوں کی جانب سے فون کئے جانے پر وہ پولیس کا دھاوا ہونے کے بہانے غائب ہوجایا کرتے ۔