لڑائی کے دوران ایک شخص کی موت

حیدرآباد /25 فروری ( سیاست نیوز ) شراب خانے کے قریب لڑائی میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود ناچارم میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 سالہ یادگیری جو پیشہ سے باورچی ویرا ریڈی نگر ناچارم میں رہتا تھا ۔ گذشتہ روز یہ شخص ایک شراب کی دکان گیا اور شراب خریدنے کی کوشش کر رہا تھا کہ شراب کی دوکان میں کام کرنے والا شخص شام نے اسے شراب نہیں دی اور اس کے بعد آنے والوں کو شراب دینے لگا ۔ اس بات پر برہم یادگیری شام پر برس پڑا اور شام نے برہمی کے عالم میں اس شخص کو ڈھکیل دیا ۔ جس کے سبب شدید زخمی یادگیری علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس ناچارم نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔