لوک سبھا انتخابات کیلئے گوا میں امیدواروں کا عنقریب اعلان

پنجی۔/18مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) گوا کے کانگریس قائدین ریاست میں دو لوک سبھا نشستوں کیلئے امیدواروں کے اعلان کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ حالانکہ مرکزی الیکشن کمیٹی نے روی نائک اور فرانسسکو سارڈھنیا کے ناموں کو بالترتیب شمالی اور جنوبی گوا کے لئے قطعیت دی ہے لیکن پارٹی کے قائدین کو یہ توقع ہے کہ جب پارلیمانی بورڈ کی جانب سے قطعی اعلان کیا جائے گا تو ہوسکتا ہے کہ اسوقت امیدواروں کو تبدیل کردیا جائے۔ ریاستی کانگریس سربراہ جان فرنانڈیس نے کہاکہ گوا میں 12اپریل کو منعقد شدنی انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کا قطعی اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے۔ ریاستی کانگریس نے دیرینہ حلیف جماعت این سی پی سے سیاسی ناطہ توڑ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔