لوک سبھا انتخابات صدارتی انتخاب نہیں : برندا کرت

رانچی۔/17جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی (ایم ) پولیٹ بیورو رکن برندا کرت نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے نام کی کچھ اس طرح تشہیر کررہی ہے جیسے صدر کے انتخاب کے لئے کوئی سیاسی جنگ چھڑ گئی ہو۔ انہوں نے وہ زمانہ یادکیا جب 2009ء میں کس طرح بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو عوام نے مسترد کردیا تھا۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے انتخابات ( لوک سبھا انتخابات پڑھا جائے ) کو صدارتی طرز کے انتخابات نہیں ہیں جیسا کہ بی جے پی نریندر مودی کو وزارت عظمیٰ کے عہدیدار کے طور پر پیش کررہی ہے۔ بی جے پی شاید اس فرق سے بھی لاعلم ہے۔

مودی ، عظیم نمایاں شخصیت
نئی دہلی 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین نے آج نریندر مودی کو عظیم نمایاں شخصیت قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ عدالتی فیصلہ کا احترام کرتی ہے۔ جس نے مودی کو فسادات کے مقدمہ میں بری کردیا ہے۔ یوروپی یونین کے سفیر نے کہاکہ 28 رکنی گروپ مودی کے نظریات اور برسراقتدار آنے پر اُن کے منصوبے کیا ہوں گے، جاننے سے دلچسپی رکھتا ہے ۔