حیدرآباد24جنوری (یو این آئی ) لوو میاریج کرنے والی لڑکی کا اس کے ماں باپ نے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ مل کر سر منڈھوا دیا۔یہ عجیب و غریب واقعہ تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق پیڈی پلی موضع سے تعلق رکھنے والی وینی نے گزشتہ ماہ کی 22 تاریخ کو اس موضع کے رہنے والے پراوین سے مندر میں شادی کرلی اور گھر والوں سے جان کا خطرہ لاحق ہونے کی پولیس میں شکایت کی۔پولیس نے وینی کے ماں باپ پریمالتا اور سامبیا کو اسٹیشن طلب کرتے ہوئے کونسلنگ کی اور نئے جوڑے کو ایک مقام پر رہنے کی اجازت دی۔دو دن قبل پریمالتا اور سامبیا نے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ مل کر وینی کا اغوا کرلیا اور وینی کا سر منڈھوادیا۔