یلاریڈی ۔ 8 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر شراب کی دوکان کے قریب تاش کھیل رہے چار افراد جواریوں کو پولیس نے رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر راکیش نے مزید بتایا کہ سائیلو ، الوری ، پرگ پلی سائیلو ، سنتوش چاروں مل کر تاش کھیل رہے اطلاع پر پولیس نے عملہ کے ساتھ پہنچ کر دھاوا کر کے گرفتار کرلیا ہے ان کے ہاں سے 14 ہزار 820 روپئے ضبط کر لئے گئے ۔ اس موقع پر پولیس عملہ میں یاشٹی ، روی ، ایم وی ایس پرساد موجود تھے ۔