لنگم پیٹ میں رہائشی اراضی کیلئے سی پی آئی ایم کا احتجاج

یلاریڈی ۔17جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مکانات کیلئے اراضی مختص کرنے کا ڈیمانڈ کرتے ہوئے منڈل لنگم پیٹ تحصیل آفس کے روبرو سی پی آئی ایم کی صدارت میں دھرنا منظم کیا گیا ۔ اس موقع پر غریبوں کو مکانات کیلئے اراضی الاٹ کرنے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر سی پی آئی ایم ڈیویژن سکریٹری موتی رام نائیک تحصیلدار مسٹر دتاتری کو میمورنڈم پیش کئے ۔ احتجاج میں CPIM منڈل کنوینر مسٹر سدھاکر قائدین میں سراج ‘ بالراج ‘ شیخ بابو ‘ حسین سوامی ‘ باسط اورگنیش موجود تھے ۔