لنگم پیٹ میں بس اسٹانڈ ڈپومنیجر کا گھیراؤ

یلاریڈی۔/19 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لنگم پیٹ آر ٹی سی بس اسٹانڈ میں بنیادی سہولتوں کے فقدان پر کاماریڈی ڈپو منیجر انجیانلو کا گورنمنٹ جونیر کالج طلباء نے گھیراؤ کیا۔ بسوں کو روک کر دھرنا منظم کیا ۔ ایس آئی سکھیندر راڈی نے بس اسٹانڈ پہنچ کر طلباء کا دھرنا ختم کروایا۔ مسائل کے حل کیلئے پرامن طریقہ سے عہدیداروں سے بات کرنے کا مشورہ دیا۔ بس اسٹانڈ میں پینے کے پانی کی سہولت، بیت الخلاؤں کی سہولت نہ رہنے سے طلباء کو عرصہ دراز سے دشواریوں کا سامنا ہے۔ جلد از جلد مسائل کا حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ورنہ بڑے پیمانہ پر احتجاج بلند کرنے کا انتباہ دیا۔ جس پر منیجر نے سروے کرواتے ہوئے حصار بندی کرنے اور سہولتوں کو فراہم کرنے کا تیقن دیا۔