یلاریڈی ۔ یکم مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کو 8دھان خریدی سنٹروں کی منظوری دی گئی ہے ۔منڈل تحصیلدار دتاتری نے تحصیل آفس پر وی آر اوز کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ دھان خریداری سنٹروں کے قیام پر وی آر او کسانوں کو اطلاع کریں ‘ تاکہ وہ اپنے دھان ان خریداری سنٹروں پر لاکر فروخت کرسکیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منڈل کے نلامڈگو ‘ کورپلی میں نلامڈگو ونڈو عہدیدار‘ پولکم پیٹ پر اندرا کرانتی پدم عہدیدار ‘ لنگم پیٹ ‘ بھوانی پیٹ ‘ پوتائی پلی ‘شٹ پلی ‘ ممباجی پیٹ ‘ مواصعات میں لنگم پیٹ ونڈو عہدیدار دھان خریدی سنٹرس قائم کررہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ منڈل میں جمع بندی ریکارڈ کی تیاری میں سست رفتاری ہے ‘ اس میں تیزی لانے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر ریونیو انسپکٹر مسٹر گنیش کے ساتھ مختلف مواضعات کے وی آر اوز موجود تھے ۔