یلاریڈی ۔ 31 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ تحصیلدار مسٹر کودنڈا رام ریڈی نے اپنے عہدہ کا جائزہ سنبھال لیا ہے ۔ محبوب نگر ضلع کے ناگرکرنول سے لنگم پیٹ کو تبادلہ کیا گیا ۔ لنگم پیٹ پر تحصیلدار کی خدمات انجام دے رہے مسٹر دتاتری کا تبادلہ ضلع محبوب نگر کیا گیا ۔ جائز حاصل کرنے کے بعد تحصیلدار نے عوام کو دستیاب رہتے ہوئے ان کی بہترین خدمات کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ منڈل سداشیو نگر تحصیلدار کی حیثیت سے مسٹر امین سنگھ نے ڈپٹی تحصیلدار کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے امین سنگھ کو ترقی پر منڈل سداشیو نگر تحصیلدار مقرر کیا گیا ہے ۔