للیتا جیویلری کے شوروم کا کے ٹی آر کے ہاتھوں افتتاح

سونا چاندی اور ہیرے جواہرات کی چمک دمک، وسیع عمارت میں ہمہ اقسام کے دیدہ زیب زیورات
حیدرآباد 27 اگسٹ (سیاست نیوز) جنوبی ہندکے زیورات کے ایک انتہائی باوقار اور سب سے بڑے شوروم للیتا جیویلری کا موتیوں کے تاریخی شہر حیدرآباد آج سونے چاندی کی چمک دمک اور ہیرے جواہرات کی آب و تاب کے ساتھ شاندار افتتاح عمل میں آیا۔ شریمتی و شری کے ٹی راما راؤ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعتیں، بلدی نظم و نسق، کامرس اور این آر آئی اُمور نے سوماجی گوڑہ میں واقع للیتا جیویلری شوروم کا افتتاح کیا۔ شریمتی و شری اے سبھاس کرن چیرمین لائیکا گروپ نے ڈائمنڈ فلور کا افتتاح کیا۔ مرکزی مملکتی وزیر محنت شری بنڈارو دتاتریہ نے اس پرمسرت یادگار موقع پر شمع روشن کی۔ وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی، خیریت آباد کے رکن اسمبلی شری چنتلہ رامچندرا ریڈی، رکن پارلیمنٹ و چیرمین ذیلی قانون ساز کمیٹی شری ٹی سبی رامی ریڈی، ڈی سی ڈیزائن کے چیرمین شری دلیپ چھابریہ، ویلس یونیورسٹی چینائی کے چیرمین ڈاکٹر ایساری کے گنیش، اڈیار آنندا بھون کے منیجنگ ڈائرکٹر کے ٹی سرینواس راجہ نے اس افتتاحی تقریب میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ فی الواقعی یہ ایک یادگار موقع ہوگا کیونکہ یہ شوروم اس علاقہ میں زیورات کی خریدی کا ایک ناقابل فراموش تجربہ فراہم کرسکتا ہے۔ سوماجی گوڑہ میں مجسمہ راجیو گاندھی کے روبرو ایس بی آر سوق میں للیتا جیویلری کا منفرد شوروم 1,30,000 مربع فٹ کے وسیع رقبہ پر محیط ہے۔ معزز گاہک اس شوروم کو دیکھنے کے بعد ہی اس کی بے پناہ خصوصیات کا اندازہ کرسکیں گے۔ جیویلری صنعت میں کئی اہم سنگ میل قائم کرنے والے للیتا جیویلری کے چیرمین ڈاکٹر ایم کرن کمار نے کہاکہ ’’میں اس حقیقت کا عملی مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں کہ ’’چارجس‘‘ (پوشیدہ قیمتوں) کے بغیر بھی واجبی قیمتوں پر سونا فروخت کرتے ہوئے جیویلری کو نفع بخش فروخت کی جاسکتی ہے۔ جیویلری کی ریٹیل فروخت کے عمل کو شفاف بنانا میری خواہش ہے اور اس کے ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ معزز گاہک معلومات پر مبنی فیصلہ کریں۔ گاہکوں کی طرف سے ہمیں ادا کی جانے والی سخت محنت سے کمائی ہوئی رقم کے عوض میں اُنھیں زیادہ سے زیادہ میں سونا دینا چاہتا ہوں‘‘۔ للیتا جیویلری حیدرآباد دنیا کے بڑے جیویلری شورومس میں سے ایک ہے جہاں انتہائی دیدہ زیب، نفیس و نازک، چینس، نیکلس، چوکرس، ہار، وانکی، اوڈیانم، جھمکے اور دیگر ہمہ اقسام کے قدیم اور جدید طرز پر تیار زیورات کا ایسا نایاب کلکشن دستیاب ہے جو اس شہر کے معزز گاہکوں نے شائد کہیں اور نہ دیکھا ہوگا۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس شوروم میں جیویلری کی خریدی کے نئے اور سہولت بخش طریقہ متعارف کئے گئے ہیں جس میں موبائیل فوٹو اور تخمینہ سلپ کے ساتھ پرائیس چک بھی شامل ہے۔