لطیف کا چیف سلیکٹرکی ذمہ داری سنبھالنے سے انکار

کراچی ، 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کو پھرسے چیف سلیکٹر ڈھونڈنا پڑے گا کیونکہ سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے یہ ذمہ داری سنبھالنے سے انکارکردیا ہے۔ انھوں نے آج بورڈ کو ای میل کے ذریعہ مطلع کیا کہ وہ اس ذمہ داری کو قبول کرنے تیار نہیں ہیں کیونکہ وہ کوئی بھی تنازعات میں پڑنا نہیں چاہتے ہیں۔ لطیف کو 26 فروری کو اظہر خان کی جگہ چیف سلیکٹر نامزد کیا گیا تھا لیکن سابق کپتان نے کنٹراکٹ دستخط کرنے سے پہلے ہی بورڈ کو واپس کردیا۔

لطیف کا کہنا ہے کہ ان کاکسی سے کوئی اختلاف نہیں۔ انھوں نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ترقی کی جانب گامزن رہے۔ذرائع نے کہا کہ لطیف نے اختیارات نہ ملنے اور سلیکشن کمیٹی میں مرضی کے اراکین شامل نہ کرنے پر عہدہ سنبھالنے سے معذرت کی ہے۔ انھوں نے مبینہ طور پر سلیکشن کمیٹی میں سابق سلیکٹرز اظہر خان اور سلیم جعفر کی شمولیت کی تجویز قبول نہیں کی۔