حیدرآباد۔/24مارچ، ( سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے شہر کی ایک لاڈجنگ میں چلائے جارہے قمار بازی کے اڈہ کو بے نقاب کرتے ہوئے 7افراد کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے سلطان بازار میں واقع تاج محل بلڈنگ شیوا لاڈج کے کمرہ نمبر 211 پر دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث سات افراد بشمول لاڈجنگ کے مالک پی رویندر ریڈی کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے لاڈجنگ میں غیر قانونی طور پر قمار بازی کا اڈہ چلایا جارہا تھا اور یہاں کا مالک اپنے دوست احباب کو قمار بازی کیلئے اپنی لاڈجنگ کرایہ پر دی تھی۔ ٹاسک فورس نے اس دھاوے میں 40ہزار روپئے نقد رقم اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے انہیں سلطان بازار پولیس کے حوالے کردیا۔