اوٹنور۔ 14۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پراجکٹ آفیسر آئی ٹی ڈی اے اوٹنور بی سرینواس نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ فلاحی اسکیمات کو مستحق قبائیلیوں تک پہنچانے میں کسی بھی طرح کی لاپر واہی پر عہدیداران سخت کار وائی کے مستحق ہوں گے۔ دفتر آئی ٹی ڈی اے میں مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس میں وہ خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ قبائیلیوں کی ترقی کے لئے حکومت آئی ٹی ڈی اے کے زریعہ روبہ عمل لا رہی ہے۔ اس کیمات کو عوام تک پہنچانے کی زمہ داری عہدیداروں پر ہو تی ہے۔انھوں نے عہدیداروں کووقت کی پابندی کرنے کی بھی ہدایت دی۔انھوں نے کہا کہ آئندہ ماہ آئی ٹی ڈی اے کی اسٹانڈنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔تمام عہدیداران اپنے اپنے حدود کے فلاحی اسکیمات عوام تک پہنچانے کے اقدامات کریں۔ مالی سال کے اختتام کے لئے صرف 50دن باقی ہے لہذہ مقررہ وقت میں نشانہ مکمل کرلیا جائے۔ عہدیداران اپنے اپنے محکمہ جات میں مومنٹ رجسٹرس، ٹور ڈائریز، مینٹنینس،رجسٹرس کا بلا ناغہ اہتمام کرتے رہیں۔ اس موقع پر اے پی او جنرل ناگو رائو، اے او بھیم، ایجندی ڈی ای او سنت کمار، و دیگر موجود تھے۔