لاپرواہی سے گولیوں کا استعمال کرنے والا لڑکا فوت

حیدرآباد ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست نیوز) نریڈمیٹ کے علاقہ میں 4 سالہ رامچرن جو چندراگری کالونی نریڈ میٹ علاقہ کے ساکن اومیر کاش کا بیٹا تھا۔ 25 اکٹوبر کے دن اسی لڑکے نے گھر میں رکھی ہوئی ادویات کا استعمال کرلیا تھا جو لاپرواہی سے ان کے مکان میں رکھی ہوئی تھی جس کے استعمال سے کمسن کی صحت بگڑ گئی اور ایسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔