حیدرآباد 3 اکٹوبر (سیاست نیوز) نریڈ میٹ کے علاقہ سے پراسرار طور پر لاپتہ شخص کی نعش کو پولیس نے برآمد کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 47 سالہ کے راجو جو بھگت سنگھ نگر نریڈ میٹ میں رہتا تھا، پیشہ سے پینٹر بتایا گیا ہے۔ راجو کل اپنے مکان سے نکلا تھا جو واپس نہیں پہونچا اور گزشتہ کئی دنوں سے شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا جو اچانک غائب ہوگیا۔ پولیس نے راجو کی نعش کو بنڈلہ چیرو (تالاب) سے برآمد کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔