حیدرآباد /29 ستمبر ( سیاست نیوز ) دنڈیگل پولیس نے پراسرار طور پر لاپتہ ایک شخص کی نعش کو تالاب سے برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ چاری جو پیشہ سے کارپینٹر تھا بہادرپلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص گذشتہ 5 دنوں سے لاپتہ ہوگیا تھا تاہم اس کے رشتہ داروں نے گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی ۔ دنڈیگل پولیس نے ایک اطلاع پر دنڈیگل تالاب سے چاری کی نعش کو برآمد کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے