حیدرآباد /6 اگست ( سیاست نیوز ) ناچارم پولیس نے پراسرار طور پر لاپتہ شخص کی نعش کو آج ایک تالاب سے برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص 42سالہ ونود کمار اپنی بیوی سے جھگڑے کے بعد پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا ۔ ونود اور اس کی بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا اور اس کی بیوی نے گھر چھوڑ کر مائیکے کا رخ کیا ۔ بیوی کے مائیکے جانے کے بعد ونود بھی اچانک پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ۔ اناپورنا کالونی علاقہ کے ساکن ونود کی نعش کو پولیس نے ایک تالاب سے برآمد کرلیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔