لاپتہ شخص کی معین آباد میں خودکشی

حیدرآباد /4 جنوری ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ علاقہ سے لاپتہ ایک شخص نے علاقہ معین آباد میں خودکشی کرلیا۔ پولیس کے بموجب 35 سالہ ڈی رویندر ریڈی ساکن کے پی ایچ بی کالونی 3 جنوری کو اپنے مکان سے لاپتہ ہوگیا تھا لیکن اس کی نعش معین آباد پولیس اسٹیشن حدود میں نیم کے درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ رویندر ریڈی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا ہے ۔پولیس معین آباد نے نعش کو درخت  سے اتارکر دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور مشتبہ موت کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔