حیدرآباد۔/28اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کندکور پولیس نے پراسرار طور پر لاپتہ خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا جو انتہائی مسخ شدہ حالت میں پائی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 28سالہ پدما جو پلی مامڑی علاقہ کے ساکن پروتالو کی بیوی تھی 12اکٹوبر سے اچانک لاپتہ ہوگئی جواپنے مائیکے گئی تھی جو واپس نہیں ہوئی۔ پولیس نے ایک اطلاع پر علاقے کے سروے نمبر سے اس کی نعش کو برآمد کرلیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ اس خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا اور نعش کو سنسان علاقہ میں پھینک دیا گیا۔ پولیس کندکور نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔