مدھوبنی 12 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) لالو پرساد یادو سے اتحاد کی مدافعت کرتے ہوئے جے ڈی یو لیڈر نتیش کمار نے آج کہا کہ بہار میں سکیولر جماعتوں کا اتحاد بی جے پی کی فرقہ پرستی کے زہر کو توڑنے دواکا کام دیگا ۔ بی جے پی اقتدار پر آنے کے بعد ملک میں فرقہ واریت کا زہر پھیلا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لالو پرساد کی آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد سکیولر ووٹوں کو تقسیم سے بچانے کیا گیا ہے اور سکیولر ووٹوں کی تقسیم سے ہی بی جے پی کو لوک سبھا انتخابات میں کامیابی ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکیولر جماعتوں کا اتحاد بہار سے شروع ہوا ہے اور ملک بھر میں پھیلے گا ۔