لالو پرساد یادو دواخانہ سے ڈسچارچ

ممبئی 13 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کو آج ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ سے ڈسچارچ کردیا گیا ہے ۔ ان کا یہاں 27 اگسٹ کو قلب کا آپریشن ہوا تھا ۔ دواخانہ کے نائب صدر نشین و مینیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر رما کانت پانڈا نے کہا کہ 27 اگسٹ کو لالو پرساد یادو کے تین آپریشن ہوئے تھے ۔ اس کے بعد سے ان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے ۔ انہوں نے علاج کے دوران ڈاکٹرس سے اچھا تعاون کیا ہے اور انہیں آج ڈسچارچ کردیا گیا ہے ۔ انہیں آئندہ دو ماہ تک ادویات استعمال کرنے کو کہا گیا ہے ۔