ممبئی ۔ 22 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کی ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں قلب کے آپریشن کے بعد آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اب بالکل ہشاش بشاش ہیں۔ البتہ ڈاکٹرس نے انہیں زیادہ بات چیت کرنے سے منع کیا ہے اور فی الحال انہیں صرف سیال غذا دی جارہی ہے ۔ لالو پرساد کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہیکہ وہ اتنا زیادہ بولنے والے لیڈر ہیں کہ آخر اتنے طویل عرصہ تک وہ کیسے خاموش رہے، یہی بات ان کیلئے (خاندان) حیرت انگیز ہے ۔ آپریشن کے بعد نتیش کمار نے لالو پرساد کو سب سے پہلے مبارکباد دی تھی ۔ دونوں ایک دوسرے کے سیاسی حریف ہیں لیکن دکھ سکھ کے معاملہ میں بھی ایک دوسرے کے شریک ہیں ۔