رانچی ۔ 22 جون (سیاست ڈا ٹ کام) جھارکھنڈ ہائیکورٹ نے آج عبوری ضمانت پر راشٹریہ جنتادل کے سربراہ لالو پرساد کی رہائی میں 3 جولائی تک توسیع کردی۔ عدالت کے کارگذار چیف جسٹس ڈی این پٹیل نے سابق چیف منسٹر بہار کی ضمانت پر رہائی میں ان کی درخواست پر 3 جولائی تک توسیع کردی۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت آئندہ جمعہ کو مقرر کی ہے۔ لالو پرساد کے وکیل صفائی پربھات کمار نے اس کا انکشاف کیا۔ 11 مئی کو جسٹس اپریش کمار نے لالو پرساد کو ضمانت پر رہائی کے احکام جاری کئے تھے۔ لالوپرساد کئی کروڑ روپئے مالیتی اسکام سے متعلق چار مقدمات میں ملوث قرار دیئے گئے ہیں۔
کمل ہاسن کی پارٹی کا رجسٹریشن
نئی دہلی ۔ 22 جون (سیاست ڈا ٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج ایک رسمی بیان جاری کرتے ہوئے اداکار سے سیاستداں بننے والے کمل ہاسن کی پارٹی مکل نیدھی مایم کو مسلمہ حیثیت دیدی۔ ہاسن نے فبروری میں یہ پارٹی قائم کی ہے۔