لالو پرساد کو جوتے پہننے میں مدد دینے پر تنازعہ

پٹنہ ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق آر جے ڈی رکن اسمبلی نے پارٹی کے صدر لالو پرساد کو جوتے پہننے میں مدد دی جبکہ وہ مشرقی دیہات کے ضلع چمپارن میں ایک تقریب میں شرکت کررہے تھے۔ اس کی وجہ سے ایک تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا لیکن آر جے ڈی قائد نے آج کہا کہ وہ صرف جوتے کی ڈوریاں باندھ رہے تھے۔ جوتا پہلے ہی پہنا جاچکا تھا۔ یہ تصویر بعض خانگی ٹی وی چینلس پر دکھائی گئی تھی کہ آر جے ڈی کے سابق ایم ایل سی انور احمد لالو پرساد کو جوتے پہننے میں مدد دینے کیلئے جھک رہے ہیں جبکہ لالو پرساد جسالیا جامنیا کالج مشرقی چمپارن کی ایک تقریب میں شرکت کررہے تھے۔ صدر آر جے ڈی نے یہاں سابق رکن اسمبلی یمنا یادو کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی تھی۔