نئی دہلی۔ ؍ رانچی۔ 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر آر جے ڈی لالو پرساد یادو جو چارہ اسکام کے سلسلہ میں سزائے قید بھگت رہے تھے، آج آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائسنس (ایمس) دہلی میں شریک کرلئے گئے تاکہ ان کا خصوصی علاج کیا جاسکے۔ قبل ازیں رانچی سے اطلاع کے بموجب لالو پرساد یادو 23ڈسمبر سے جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں ‘ ایمس میں اپنے علاج کیلئے آج دہلی پہنچے گئے ۔ آر جے ڈی سربراہ اس سے قبل 17مارچ کو رانچی کے راجیندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں ان کے علیل ہونے کی شکایت پر داخل کرایا گیا تھا لیکن طبعیت میں کوئی خاص تبدیلی نہ ہونے کے باعث کورٹ کی اجازت کے بعد وہ بذریعہ ٹرین دہلی کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔ وہ رانچی سے دہلی جانے والی راجدھانی ایکسپریس میں کل شام سوار ہوئے تھے اور آج اپنی منزل پر پہنچ گئے ۔