لندن۔22مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فٹبال لیگ کے میچ میں لاس اینجلس کی ٹیم نے مونٹرالج کو 1-0سے شکست دیدی ۔ فاتح ٹیم کے معروف کھلاڑی ابراہیمووچ کو مخالف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر سرخ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔امریکی فٹبال لیگ میں لاس اینجلس گلیکسی اور مونٹریال کے درمیان مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں نے کھیل کے آغاز سے ہی ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کیے لیکن کامیابی نہ ملی۔ کھیل کے 41 ویں منٹ میں لاس اینجلس کے اسٹار فٹبالر ابراہیمووچ نے حریف کھلاڑی کو تھپڑ دے مارا۔ میچ کے 75 ویں منٹ میں لاس اینجلس کے پلیئر نے مونٹرالب کی گول پوسٹ پر شاندار حملہ کر کے 1-0 کی برتری حاصل کر لی جو آخر تک برقرار رہی۔