لاری کی ٹکر سے خاتون ہلاک

حیدرآباد /26 جنوری ( سیاست نیوز ) حیات نگر گٹہ کالونی میں ٹپر کی ٹکر سے ایک 55 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ رضیہ بیگم کل شام اپنے مکان سے پیدل روانہ ہوئی تھی کہ اسی دوران تیز رفتار ٹپر پیچھے لینے کے دوران انہیں روند دیا ۔ اس حادثہ میں رضیہ بیگم شدید زخمی ہوگئی ۔ جنہیں حیات نگر کے ایک مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا ۔