لاری کی ٹکر سے خاتون زخمی راستہ روکو احتجاج سے ٹریفک جام

سرسلہ۔/31مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوزْ) تنگلا پلی منڈل نریلا موضع کی سگنا نامی 35سالہ خاتون سڑک کے بازو سے جارہی تھی کہ اچانک ریت سے بھری لاری نے ٹکر دے دی جس پر وہ بری طرح زخمی ہوگئی۔ مقامی گاؤں والوں نے فرار ہورہے ڈرائیور محمد مدھار کو جو حالت نشہ میں تھا پکڑ کر پنچایت آفس میں ڈال کر تالا ڈال دیا اور دھرنا دیا۔ دو سو افراد نے تقریباً تین گھنٹے تک ٹریفک جام کردی۔ سب انسپکٹر میرا راؤ نے احتجاجیوں کو سمجھانا چاہا لیکن کوئی سننے کو تیار نہیں ہوا۔ ریت کی اس طرح منتقلی سے نہ جانے کتنی جانیں تلف ہوں گی۔ سرسلہ انچارج ڈی ایس پی چندر شیکھر سی آئی سریدھر نے اسپیڈ بریکر تعمیرکرنے اور گاؤں میں اندر نہ آنے دیا جائے گا وعدہ کرنے پر احتجاج ختم کیا گیا۔ ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔