لاری ڈرائیورس کے پاس نقد رقم سرقہ کرنے والی ٹولی گرفتار

شادنگر میں اے سی پی سرینواس کی پریس کانفرنس
شادنگر ۔ /8 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قومی شاہراہ نمبر 44 پر لدے ہوئے لاریوں کے ڈرائیورس کے پاس نقد رقم کا سرقہ کرنا اور ڈرائیورس پر حملہ کرنے کے واقعات میں ملوث منجملہ 5 رکنی ٹولی کے 4 افراد کو شادنگر پولیس نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں شادنگر بس ڈپو میں گرفتار کرلیا ۔ اس ضمن میں شادنگر پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے اے سی پی شادنگر سرینواس نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ روکے ہوئے لاری ڈرائیورس کو مذکورہ ٹولی منصوبہ کے تحت کام کرتے ہوئے ڈکیتی کیا کرتے ہیں ۔ 5 رکنی ٹولی کے دو افراد لاری ڈرائیور کے پاس مہلک ہتھیار کے ساتھ پہونچتے ہیں ۔ ڈرائیور کو نیند میں پاکر ڈرائیور کے پاس موجود رقم کا سرقہ کرتے ہیں اور مزید تین ساتھی سرقہ (ڈکیتی) کے مقام کے کچھ فاصلہ پر نگرانی کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ 5 رکنی ٹولی رات کے اوقات میں لاری ڈرائیورس بیت الخلاء سے فارغ ہونے کے لئے جانے والے ڈرائیورس کو بھی نشانہ بناتے ہیں ۔ اس کے علاوہ 5 رکنی ٹولی رات کے اوقات میں سڑک کے کنارے ایک شخص ساڑی زیب تن کرکے ٹھہرتے ہیں ۔ رات کے اوقات ساڑی پر تنہا دیکھ کر لاری ڈرائیورس اپنی لاری کو روکتے ہیں ۔ اس دوران دیگر ساتھی لاری ڈرائیور پر حملہ کرکے رقم چھین کر راہ فرار اختیار کرتے ہیں ۔ گہری نیند میں رہنے والے لاری ڈرائیورس کو بھی نشانہ بنایا کرتے ہیں ۔ مذکورہ 5 رکنی ٹولی بھونگیر ۔ چوٹ اوپل ، بھوت پور اور ریاست کے دیگر اہم شاہراہوں پر پیش آئے واقعات میں ملوث ہیں ۔ شاد نگر پولیس نے تحقیقات و تفتیش کے دوران گرفتار شدہ 4 افراد نے اپنے جرم کا اقبال کیا ۔ شاد نگر قومی شاہراہ نمبر 44 پر گزشتہ چھ ماہ سے 5 رکنی ڈکیتی میں ٹولی مصروف تھی ۔ گرفتار شدگان میں بھرت بسوراج بھوسلے ، بادل بسوراج بھوسلے ، شیمادری بسوراج بھوسلے ، پٹکلا 4 افراد کا مہاراشٹرا ریاست سے تعلق ہے ۔ گرفتار شدہ چاروں افراد کو مختلف زبانوں پر عبور حاصل ہے ۔ گرفتار شدہ چاروں افراد کو شادنگر پولیس نے میڈیا کے روبرو پیش کیا اور ضبط شدہ دو ہزار روپئے نقد مہلک ہتھیار اور دو عدد سیل فون کو بھی ضبط کرلیا گیا ۔ شاد نگر پولیس نے اس ضمن میں مزید تحقیقات کرتے ہوئے مذکورہ مواضعات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں مصروف ہے ۔ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے شادنگر پولیس ٹیم قومی شاہراہ پر پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کردیا ہے ۔ اے سی پی شادنگر سرینواس نے پولیس آئی ڈی ٹیم اور سرکل انسپکٹر شادنگر سرینواس چاری کی بھرپور ستائش کی ۔