حیدرآباد ۔ 23 ؍ مارچ ( سیاست نیوز) راجندر نگر اپرپلی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں لاری سے پتھر کا لوڈ اتارنے کے دوران دو مزدور ہلاک ہوگئے ۔ انسپکٹر راجندرنگر مسٹر سی کوشالکر نے بتایا کہ 25 سالہ بالپا اور 35 سالہ دانپا آج اس وقت پتھر کی لوڈ کی زد میں آگئے وہ لاری سے لوڈ اتار رہے تھے اس حادثہ میں دونوں مزدور شدید زخمی ہوگئے ۔ جبکہ انہیں دواخانہ عثمانیہ علاج کے لئے منتقل کیا گیا ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا ۔