لارڈس میں اوپنرس ناکام‘ ہندوستان کی ناقص شروعات

لارڈس ۔ 17جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) لارڈس کی وکٹ پر موجود گھاس کا میزبان بولروں نے پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستانی بیٹسمینوں کو بہ آسانی پویلین کی راہ دکھادی ‘جیسا کہ تادم تحریر 55اوورس کے کھیل کے بعد ہندوستان 6وکٹوں کے نقصان پر صرف 140رنز اسکور کرپایا ہے ۔ اجنکیا رہانے 63گیندوں میں 3چوکوں کی مدد سے 26رنز اسکور کرتے ہوئے آل راؤنڈر اسٹیوٹ بنّی کے ہمراہ ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ بنی نے 11گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 6رنز اسکورکرلئے ہیں ۔ لارڈس کے تاریخی میدان میں انگلش کپتان الیسٹر کُک نے ٹاس جیت کر بولروں کیلئے سازگار وکٹ پر ہندوستان کو بیٹنگ کیلئے مدعو کیا ۔ ہندوستانی اوپنرس مرلی وجئے (24) اور شکھر دھون (7) ٹیم بہتر شروعات فراہم کرنے میں ناکام رہے جیسا کہ 11کے مجموعی اسکور پر تیسرے ہی اوور میں دھون آوٹ ہوگئے ۔ دیگر بیٹسمینوں میںچیٹیشور پجارا(28) ‘ ویراٹ کوہلی (25)‘ دھونی (1) ‘ جڈیجہ (3) جلد پویلین لوٹ گئے ۔ اینڈرسن نے 19رنز کے عوض 2جب کہ براڈ نے دھونی کو آوٹ کرتے ہوئے اپنے کریئر 250وکٹ حاصل کرلی۔

چمپئن کروز کی رئیل میڈرڈ میں شمولیت
میڈرڈ ۔17جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹونی کروز نے آج یوروپین چمپئن رئیل میڈرڈ کے ساتھ 6سال کا ایک معاہدہ طئے کرلیا ہے جس کے تحت وہ بیرن میونخ سے نے کلب رئیل میڈرڈ کے کھلاڑی بن چکے ہیں ۔جرمنی کو فیفا ورلڈ کپ چمپئن بنانے میں کروز کا اہم مظاہرہ رہا ہے جیسا کہ سیمی فائنل میں برازیل کے خلاف 7-1کی کامیابی میں انہوں نے اپنی موجودگی کا گول بناتے ہوئے احساس دلایا ہے ۔