لائٹر سے پٹرول کی جانچ پر آگ کی لپیٹ کا شکار شخص کی موت

حیدرآباد /13 مئی ( سیاست نیوز ) میڑچل کے علاقہ میں ایک شخص جھلس کر فوت ہوگیا ۔ جو گاڑی کی پٹرول ٹینک میں لائٹر کے ذریعہ پٹرول کی جانچ کر رہا تھا کہ آگ کی لپیٹ میں آگیا ۔ میڑچل پولیس کے مطابق 40 سالہ دیویندر جو پیشہ سے مزدور میڑچل علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام سنگاریڈی بتایا گیا ہے ۔ کل رات دیویندر کی موٹر سائیکل پر پٹرول ختم ہوگیا تھا اور وہ پٹرول کی جانچ کر رہا تھا ۔ اس نے لائٹر جلاکر پٹرول کی جانچ کرنے کی کوشش کی اچانک آگ بھڑک گئی اور وہ آگ کی لپیٹ میں آکر شدید جھلس گیا ۔ جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو فوت ہوگیا ۔ میڑچل پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔