ویلدنڈہ /31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نلکنڈہ پلی منڈل کے موضع چکا پور گورنمنٹ ہائی اسکول میں لائنس کلب آف آمنگل کی جانب سے آئی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس کیمپ سے تقریباً 20 تا 30 طلبہ و طالبات نے استفادہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر وینکٹ رام ریڈی نے طلبہ و طالبات میں مفت عینکوں کی تقسیم کی۔ ڈاکٹر وینکٹ ریڈی نے 12 طلبہ و طالبات کو آنکھوں کی بینائی کمزور ہونے کی وجہ سے ان کو ینگنڈہ رام ریڈی ہاسپٹل میں مفت علاج کروانے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر لائنس کلب آف آمنگل (پی آر او) پاشاہ، سرپنچ پانڈو، ٹیچرس کرنکر ریڈی، سرینواسلو اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔