قیمتی اشیاء سرقہ کرنے کے الزام میں آیورویدک ڈاکٹر گرفتار

تمل ناڈو کے شاطر ڈاکٹر کے خلاف عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /22 جون (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے تاملناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک آیورویدک ڈاکٹر کو کار اور قیمتی اشیاء کا سرقہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ کے آر سنجے ورما متوطن چینائی ، ٹاملناڈو ، جوپیشہ سے آیورویدک ڈاکٹر ہے اور وہ ڈی مکوندن نامی تاجر کے بیٹے کا علاج کررہا تھا ۔ ڈاکٹر نے مکوندن سے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ میڈیکل آلات خریدنے کی غرض سے /10 مئی کو حیدرآباد جارہا ہے اور اس نے اپنے ایک دوسرے شخص کے ہمراہ ایل بی نگر میں واقع ایک ہوٹل میں کمرہ کرایہ پر حاصل کیا ۔ میڈیکل آلات خریدنے کیلئے اس نے دو لاکھ روپئے حاصل کئے اور ایک ہوٹل میں اس نے کھانا کھانے کے بعد پیٹ میں درد کی شکایت کے بہانے کار اور دیگر اشیاء لیکر فرار ہوگیا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور شواہد کی بنیاد پر آیورویدک ڈاکٹر کے آر سنجے ورما کو گرفتار کرلیا ۔