قیمتوں میں اضافہ کی ملائم سنگھ نے مذمت کی

نئی دہلی۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قیمتوں میں اضافہ کے مسئلہ پر حکومت کی مذمت کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے آج کہا کہ نریندر مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد افراطِ زر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی کافی وقت ضائع کرچکی ہے اور برسراقتدار آنے کے بعد صرف قیمتوں میں اضافہ کیخلاف کارروائی پر غور کرتی رہی ہے۔ دیگر اپوزیشن پارٹیوں جیسے کانگریس ، آر جے ڈی اور عام آدمی پارٹی نے لوک سبھا میں اس مسئلہ پر مباحث کے لئے زور دیتے ہوئے تحریکات ِ التواء پیش کیں۔ مرکزی وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ حکومت قاعدہ 193 کے تحت مباحث کیلئے تیار ہے۔