نظام آباد:6؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)رکن پارلیمنٹ مسٹر مدھوگوڑ یاشکی نے اپنی شریک حیات ڈاکٹر سچیتا کے ہمراہ سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام پر تلنگانہ کی 4کروڑ عوام کی جانب سے ان سے اظہار تشکر کیا۔ تلنگانہ کے قیام کے بعد تلنگانہ کے علاقہ میں کانگریس کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے اور تلنگانہ کی تشکیل جدید میں تعاون کرنے کی خواہش کی اور کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے تلنگانہ کے تمام اراکین پارلیمنٹ جدوجہد میں مصروف ہیں اور لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو کامیاب بناتے ہوئے اقتدار پر لانے کیلئے تمام کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں سونیاگاندھی نے مسٹر مدھوگوڑ یاشکی سے تفصیلی بات چیت کی اور کانگریس کی کامیابی کیلئے جدوجہد کرنے اور تلنگانہ کی ترقی کیلئے مکمل تعائون پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔