میدک میں جلسہ سے ٹی این جی اوز قائدین ، ایم راجندر اور سرینواس ریڈی کا خطاب
میدک /6 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ سرکاری ملازمین کے مکمل انصاف و پورے مسائل کی یکسوئی کے ساتھ تمام طبقات کی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے تلنگانہ این جی اوز یونین نے تحریک تلنگانہ کا کھل کر ساتھ دیا ۔ متحدہ آندھراپردیش میں سرکاری ملازمین کے حق تلفی کی جارہی تھی ۔ حکومتوں کی جانب سے سوتیلا سلوک برتا جارہا تھا ۔ جس کی وجہ ٹی این جی اوز نے علحدہ ریاست تلنگانہ تحریک میں جان توڑ کردار ادا کیا ۔ ٹی این جی اوز بھون میدک منعقدہ سرکار ملازمین کے ایک اجلاس میں بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کرتے ہوئے صدر ضلع ٹی این جی اوز مسٹر ایم راجندر جنرل سکریٹری ایل سرینواس ریڈی اور معاون صدر مسٹر ایم شیام راؤ نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ان قائدین نے کہا کہ آرٹیکل 14F کے خلاف آغاز کردہ تحریک تلنگانہ میں سرکاری ملازمین نے ملین مارچ سنسد یاترا ، عام ہڑتال و دیگر طرح کے محتلف احتجاج کرتے ہوئے تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی ریاست میں سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے احتجاج کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں اب 1.22 لاکھ ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن حکومت نے اعداد و شمار غلط بتلاتے ہوئے بتایا کہ صرف 75 ہزار ملازمین ہی یہاں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کنٹراکٹ سطح پر خدمات انجام دینے والے ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے علاوہ تمام مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کا مطالبہ کیا ۔ ان قائدین علحدہ ریاست تلنگانہ کے مطالبہ پر اپنی جانیں تلف کرنے شہیدوں کے خاندانوں میں ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کرکے اور سرکار کی جانب سے رہائشی مکانات تعمیر کرکے دینے کا مطالبہ کیا ۔ علاوہ ازیں 10 لاکھ ایکس گریشیا بھی منظور کرنے کا مطالبہ کیا ۔
ان قائدین نے 2014 میں منعقد ہونے والے تمام سرکاری امتحانات کے جوابی بیاضات کی جانچ اضلاع تلنگانہ ہی میں کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ۔ ان قائدین نے سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے قائم کردہ کمل ناتھ کمیشن میں صدر ٹی این جی اوز تلنگانہ کو بحیثیت ممبر نامزد کرنے کا مطالبہ کیا ۔ علاوہ ازیں مذکورہ قائدین نے علاقہ سیما آندھرا سے تعلق رکھنے والے تلنگانہ میں برسر خدمت ملازمین کو واپس کردینے کے ساتھ سیما آندھرا میں برسر خدمت تلنگانہ کے ملازمین کو تلنگانہ کو روانہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ اسوسی ایٹ سپرنٹنڈنٹ مسٹر شیام راؤ نے میدک مستقر کو نئی ریاست میں ایک نیا ضلع تشکیل دے کر ہیڈ کوارٹر کا درجہ عطا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر ٹی این جی اوز سنٹرل یونین کے خازن رگھویندر راؤ ، نائب صدر ہری بابو میدک تعلقہ صدر و جنرل سکریٹری مسز بھوپال ریڈی ، جی سدھاکر ، دیگر قائدین ٹی این جی اوز مسرز نریندر ، محمد اشفاق ، صادق علی کے علاوہ سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ اس موقع پر میدک تعلقہ اسوسی ایشن کی تشکیل جدید ہونے والی تھی ۔ صدر کے عہدہ کیلئے سیٹنگ صدر بھوپال ریڈی کے علاوہ مسٹر نریندر میں مقابلہ کا مکان تھا ۔ لیکن انتخآبات کو ملتوی کرتے ہوئے مسٹر جے سدھاکر کو کنوینر نامزد کردیا گیا ہے ۔ انتخابات کا متعاقب اعلان ہوگا ۔