نظام آباد۔25 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قومی یوم رائے دہندگان آج ضلع میں زبردست جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہوئے ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا، ایس پی چندرشیکھرریڈی نے پروگرام میں حصہ لیا اور ریالی میں شرکت کی۔ 6 ویں قوم یوم رائے دہندگان کے موقع پرکلکٹریٹ میدان،گاندھی چوک راجیو گاندھی تک ریالی نکالی گئی اور ریالی کا افتتاح ضلع ایس پی چندر شیکھر ریڈی،ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا، جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی ریالی میں حصہ لیا۔ اس موقع پر راجیو گاندھی آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اس کیلئے ووٹ کا استعمال کریں۔ 18سال مکمل کرنے والے نوجوان اپنے نام کا اندراج کرانے کے علاوہ رائے دہی میں حصہ لیتے ہوئے بہتر حکومت کے قیام میں میں ضامن بنیں۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے کہا کہ بہتر حکومت کے قیام کے ذریعہ ملک کی ترقی ہوگی اور اس کی ذمہ داری نوجوانوں کے اوپر ہے۔ انہوں نے حق رائے دہی کا استعمال ایک ذمہ داری ہے اور اس کے استعمال کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ حق رائے دہی کا استعمال نہ کرنے کی صورت میں فہرست رائے دہندگان سے ناموں کو حذف کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بحیثیت عہدیدار اب تک تین مقامات پر کام کرچکی ہوں اور ہر وقت اپنے حق رائے دہی کے استعمال کیلئے اپنا نام اور پتہ تبدیل کررہی ہوں لہذا جہاں کہیں پر بھی ہوں حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ مستحق افراد اندراج کے علاوہ ذمہ دار شخص کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ منتخب نمائندے ملک کی ترقی کیلئے مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے آگے بڑھیںاور عوام میں شعور بیدار کریں۔خاص طور پر نوجوان نسل اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی خواہش کی۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے کہا کہ بازاروں میں کچرا کوڑا نہ ڈالے۔ سنہرے نظام آباد کی حیثیت سے بنانے کیلئے سوچھ بھارت پروگرام میں ہر شخص کا تعاون ناگزیر قرار دیا۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ آدھار سے مربوط کرنے میں نظام آباد سرفہرست رہا ہے اور اس کیلئے ضلع کو انعام بھی حاصل ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے بوگس ووٹوں کو حذف کیا گیا۔ حادثات کی روک تھام کیلئے ہیلمٹ کا استعمال کرنے اور اموات کی روک تھام کیلئے ضامن بنیں۔ ہر اسکول اور کالجس میں اس خصوص میں مہم چلانے کی خواہش کی۔ ضلع ایس پی چندر شیکھر ریڈی نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بے خوف ہوکر اپنے من چاہئے شخص کو منتخب کرنے کیلئے پولیس ماحول ساز گار بنارہی ہے اور رائے دہندہ کا حق رائے دہی کے استعمال کیلئے تحفظ بھی کرنے کیلئے اقدامات کرتے ہوئے انتخابات کے موقع پر امن و ضبط کی برقراری کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواہوں اور شراب پیسے کی طرف راغب کرتے ہوئے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرنے پر ایسے افراد کیخلاف پولیس کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے۔ اس موقع پر ضلع جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی نے بتایا کہ 18سال تکمیل کرنے والے ہر شخص اپنے حق رائے دہی حاصل کیلئے ناموں کا اندراج کرائیں۔ اس کیلئے اسکول، کالجس میں نوڈل آفیسر کا بھی تقرر عمل میں لایا جارہا ہے۔ لہذا فارمس حاصل کرتے ہوئے اپنے ناموں کا اندراج کرائیں۔ عالمی سطح پر نوجوانوں کی تعداد ہندوستان میں زیادہ ہے۔ جس کی وجہ سے ووٹ اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر دستور کے قیام سے اب تک رائے دہی میں حصہ لینے والے سینئر سٹیزنس ناگاما97 سال، گنگو بائی 90 ، وٹو با 90، ملما کو بھی تہنیت پیش کی گئی ۔ اس خصوص میں منعقدہ پروگرامس میں حصہ لیتے ہوئے کامیاب طلباء و طالبات کو انعامات بھی پیش کئے گئے اور شرکاء کو حلف بھی دلایا گیا۔ چیف الیکشن آفیسر نسیم زیدی کے بیان کو اسکرین پر پیش کیا گیا۔ قومی یوم رائے دہندگان کے موقع پر نظام آباد میں بڑے پیمانے پر پروگرامس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ لیکن اس سے متعلق تحریر کردہ بیانرس، فلکسیاں اور موبائیل ویان پر اُردو کو نظر انداز کیا گیا ۔ جس کی وجہ سے اُردو داں طبقہ مایوسی کا اظہار کیا۔