قومی سطح پر مسلمانوں کے ساتھ جاری بربریت نہیں بلکہ بیانر پر تصوئیر نہیں ہونے کی وجہہ سے ایم ائی ایم رکن اسمبلی کا احتجاج۔ ویڈیو

حیدرآباد۔ ایک روز قبل اسمبلی حلقہ نامپلی کے وجئے نگر کالونی میں غریب نواز کشل وکاس کیندراکی افتتاحی تقریب کیلئے نصب کردہ بیانر میں متعلقہ رکن اسمبلی کی تصوئیر کی عدم موجودگی پر اے ائی ایم ائی ایم رکن اسمبلی جعفر حسین معراج کی قیادت میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے تقریب گاہ کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کیا۔

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز مرکزی وزیر برائے اقلیتی بہبود مختار عباس نقوی مذکورہ غریب نواز کشل وکاس کیندر کا افتتاح انجام دینے والے تھے۔ مجلسی کارکن متعلقہ رکن اسمبلی کی بیانر پر تصوئیر کی عدم موجودگی کو پروٹوکال سے کھلواڑ کی کوشش قراردیا۔ ویڈیو میں واضح طور پر کہاجارہاہے کہ احتجاجی دھرنا تصوئیر کی عدم موجودگی کی وجہہ سے کیاجارہا ہے۔ مجلسی کارکنوں نے متعلقہ ایم آر او اور جوائنٹ کلکٹر کو متعصب قراردیا اور کہاکہ تعصب کی وجہہ سے مجلسی رکن اسمبلی کی تصوئیر بیانر پر نہیں لگائی گئی۔ مجلسی کارکنوں کے احتجاج کے پیش نظر مرکزی وزیر مختار عباس نقوی وجئے نگر کالونی کے غریب نواز کشل وکاس کیندر کا افتتاح نہیں کرسکے۔

بعدازاں مجلسی کارکنوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے حج ہاوز میں منعقدہ ٹیکہ اندازی کیمپ میں بھی خلل پیدا کرنے کی تیاری کی تھی مگر ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمودعلی نے مداخلت اور مسلئے کو حل کرنے کی تیقن کے بعد مجلسی کارکنوں نے احتجاج سے دستبرداری اختیار کرلی۔ پارٹی کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ اعلی قیادت کی جانب سے انہیں ہدایت دی گئی تھی کہ مختار عباس نقوی کے حیدرآباد دورے کے موقع پر ہندوستان بھر میں مسلمانوں پر جاری تشدد کے خلاف وہ کسی قسم کا احتجاج نہ کریں اور نہ ایسے کسی احتجاج میں حصہ لیں جو پارٹی کے لئے شرمندگی کا باعث بنے۔