قمرالاسلام کا40سالہ جشن اعتراف خدمات بڑے پیمانے پر منانے کا فیصلہ

گلبرگہ: /5 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ممتاز قومی رہنماء الحاج قمرالاسلام وزیر بلدی نظم و نسق پبلک انٹر پرائزس وقف وا قلیتی بہبود حکومت کرناٹک نگران وزیر گلبرگہ ضلع چیرمین حیدرآباد کرناٹک ریجن ڈیولپمنٹ بورڈ گلبرگہ صدر مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ بانی چیف ٹرسٹی کلے رواں چیریٹیبل ٹرسٹ گلبرگہ کی40سالہ دینی ، ملی، علمی، ادبی ،تعلیمی،سماجی، فلاحی دیرینہ خدمات کے اعتراف کے لئے بڑے پیمانے پر جشن اعتراف خدمات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ جشن 3روزہ ہوگا اور جنوری 2016کے دوسرے ہفتہ میں کے سی ٹی گرائونڈ پر منعقد کرنا طئے پایا ہے ۔ بڑے پیمانے پر انتظامات و تیاریاں کرنے کے سلسلے میں کل بتاریخ4اکتوبر بوقت11بجے دن اے این بینکویٹس گارڈن فنکشن ہال گلبرگہ میں محبان قمرالاسلام کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ محمد اصغر چلبل چیرمین کے ڈی یو نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و دانشوران ، تعلیمی ماہرین کے علاوہ مختلف تنظیموں کے ذمہ داران ، کارپوریٹرس ، سابق کارپوریٹرس کے علاوہ الحاج قمرالاسلام صاحب کے قریبی سینئر رفقاء اور مختلف سماجی کمیٹیوں کے غیر مسلم ذمہ داران اور معززین نے شرکت کی ۔ اجلاس کی کارروائی کا آغاز قاری محمد عبدالجلیل کی قرأ ت کلام پاک سے ہوا۔ الحاج اسد علی انصاری نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا ۔ محمد اصغر چلبل چیرمین کے ڈی یو نے جشن کے شایان شان انعقاد کے لئے حیدرآباد کرناٹک کے6اضلاع پر مشتمل ایک استقبالیہ کمیٹی تشکیل دینے اور اس جشن کے انعقاد میں سماج کے تمام طبقات کو شامل کرنے کا مشورہ دیا ۔ محمد زاہد سابق مئیر نے کہا کہ جشن کے انعقاد کا کامیاب بنانے کے لئے استقبالیہ کمیٹی کے علاوہ مختلف تعلیمی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اور جشن کے انعقاد میں ڈسی پلین کا بطور خاص لحاظ رکھا جائے۔ الحاج قمرالاسلام کے دیرینہ رفیق الحاج ایم اے سلیم صدیقی نے کہا کہ اُنہیں جناب قمرالاسلام کے جشن اعتراف خدمات کے انعقاد پر بے پناہ مسرت ہورہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ قمرالاسلام صاحب کی قائدانہ صلاحیتوں سے نوجوان سیاستدانوں کو رہنمائی حاصل کرنے میں یہ جشن اہم رول ادا کریگا۔ امجد جاوید رکن کرناٹک اُردو اکاڈمی نے جشن میں طلبہ و نوجوانوں کے لئے ایک خصوصی اجلا س کے انعقاد کا مشورہ دیا۔ سینئر صحافی حامد اکمل نے اُردو زبان و ادب کے لئے قمرالاسلام صاحب کی خدمات پر علیحدہ اجلاس منعقد کرنے اور مضامین ضبط تحریر میں لانے کا مشورہ دیا ۔ ڈاکٹر عبدالحمید اکبر صدر شعبہ اُردو و فارسی گلبرگہ یونیورٹی نے سوینئرکی ظقامت کم از کم ایک ہزار صفحات کرنے کا مشورہ دیا ۔ سید عبدالمقیم سید بارے نے کہا کہ اپنے محسن کے احسان کا شکریہ ادا کرنے کو قرآن و سنت نے لازم کیا ہے اُنہوں نے کہا کہ قمرالاسلام صاحب کے بے شمار احسانات ہیں اور اُن کا شکریہ ادا کرنے کے لئے جشن اعتراف خدمات بہترین ذریعہ ہے ۔ مولانا شریف مظہری نے مشورہ دیا کہ جناب قمرالاسلام کی بے لوث خدمات کے اعتراف کے ساتھ ساتھ مسجد، دینی مدرسہ اور غریب نادار عوا کے مفت علاج کے لئے دواخانہ قمرالاسلام کے نام سے قائم کئے جائیں۔ مولانا عبدالواحد رشادی خطیب و امام جامع مسجد اسٹیشن بازار نے جناب قمرالاسلام کو اُن کی 40سالہ خدمات کی مناسبت سے جشن کے موقع پر موزوں خطاب دینے کا مشورہ دیا ۔ ڈاکٹر ماجد داغی نے جناب قمرالاسلام کی سوانح پر مکمل کتاب کی اشاعت کا مشورہ دیا ۔ مولانا سید عبدالرشید نے مشائخین اور دیگر مذاہب کے سربراہوں کو بھی جشن میں شامل کرنے کا مشورہ دیا۔ آخر میں مولانا نصیر الدین خان رشدی نے دُعا فرمائی ۔ عزیز اللہ سرمست نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ اجلاس کی کارروائی چلائی اور آخر میں شکریہ ادا کیا ۔ امام صاحب، مسعوداحمد جنیدی، سید نثار احمد وزیر، عبدالقدیر ملت ہیلپ لائن ، ولی احمد سابق صدر انجمن ترقی اُردو، سید محمود قادری، محمد خواجہ گیسودراز، انجینئر سید جاوید تنویر، افضال محمود کے علاوہ اور کئی اصحاب نے تجاویز اور مشورے پیش کئے ۔ مئیر گلبرگہ بھیم ریڈی پاٹل ، ویرنا کوڑلی ، ارویند گروجی ، ملیکارجن ساگر، ارون کمار پاٹل، روی راتھوڑ، ہولیگپا، شیواجی سوریا ونشی، لکشمن رائو، راجو کاتارے، مہانتیش ایڈوکیٹ، ملنا و دیگر کئی غیر مسلم اصحاب نے بھی مخاطب کرتے ہوئے مفید مشورے پیش کئے ۔